اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کشمیر سے متعلق سابق مرکزی
وزیر پی چدمبر م کے بیان کو چونکا دینے والا ،غیر ذمہ دارانہ اور مخالف
ملک قرارد یا ہے۔حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں
نے کہا کہ ایسے شخص سے اس بیان کی توقع نہیں تھی جو ملک کا وزیر داخلہ رہ چکا ہو۔ان کا یہ غیر ذمہ دارانہ بیان علحدگی پسندی کو ہوا دیتا ہے جو قابل مذمت ہے
حالانکہ چدمبرم شورش پسندی کے خاتمہ کی پیچیدگیوں سے واقف ہیں۔